امریکی ریاست انڈیانا میں 3 مسلمان نوجوان قتل‘ محرکات معلوم نہ ہو سکے
نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکی ریاست انڈیانا میں گزشتہ ہفتے 3 امریکی مسلمان نوجوانوں کو قتل کردیا گیا تاہم پولیس اب تک اس قتل کے محرکات کا پتہ نہیں چلا سکتی ہے۔ حکام کے مطابق فورٹ واٹن کے رہائشیوں 23 سالہ محمد عمر، 20 ایڈم کے مکی اور 17 سالہ مہمند اے تراب کی نعشیں بدھ کے روز گھر سے ملیں۔ قاتل نے ان کو کئی کئی بار گولیاں ماریں۔ پولیس کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے ان تینوں کے سفاکانہ قتل کو گینگ کی لڑائی نہیں سمجھا جارہا۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے روز کالامازو کی مشی گن سٹی میں جیس ڈالٹن نامی شخص نے 6 افاد کو فائرنگ کرکے مار دیا تھا۔ جمعرات کے روز ریاست کنساس میں 3 افراد کو قتل، 14 کو زخمی کیا گیا۔