شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدر آصف خان نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آوازبلند کی اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے، جس نے ہمیشہ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کے حقوق کی بات کی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنے والد کے بعد نہ صرف ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا بلکہ پاکستان کی ترقی اور عوامی حقوق کے لیے بے شمار قربانیاں دیں ان کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتیں ہمیشہ پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے:آصف خان
Dec 29, 2024