ٹبہ سلطان پور (نمائندہ خصوصی) موجودہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں دھرنا سیاست کو فروغ دیتے ہوئے بد امنی پھیلا رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے معروف سیاسی شخصیت شیخ حاجی رجب علی نے کیا۔اس موقع پر چوہدری سعید کمبوہ‘شیخ عبدالشکور‘شیخ عبدالقدیر‘سلیم خان‘شیخ محمد اعجاز‘شیخ محمد اشرف سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں: آصف سعید منیس
Dec 29, 2022