وزیراعلیٰ خیبرپی کے پولیس سٹیشن میں جگہ جگہ نسوار دیکھ کر برہم‘ محرر سٹاف معطل
پشاور (نوائے وقت رپورٹ ) خیبرپی کے کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے پشاور کے تھانہ خان رازق شہید میں جگہ جگہ نسوار دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان گزشتہ روز اچانک تھانے پہنچ گئے۔ترجمان کا کہنا ہے وزیراعلیٰ نے نسوار کی گولیاں دیکھ کر محرر سٹاف کو معطل کردیا۔