انسانی حقوق کی کارکن اور کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ کشمیر میں بھارت کے جنگی جرائم کیخلاف اپنی ذمہ داری ادا کریں۔انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ بھارت نے کشمیری سیاسی قیادت کوغیرقانونی طور پر نظربند رکھا ہے اور مقامی تحریک آزادی کو دبانے کے لئے گھناؤنی سازشیں رچا رہا ہے۔
مشال ملک نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو جھوٹ اور مکاری کے پردے کے پیچھے اس کا سیاہ چہرہ نہ چھپنے دے اور کشمیری عوام کے خلاف اس کی دہشت گردی اور دشمنی کا حساب لیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر بھارت کی زیرسرپرستی ہونے والی ریاستی
دہشت گردی کو موثر انداز میں بے نقاب کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38