کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں گھر میں آگ لگنے کے باعث 3بچے جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے، فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا،کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں بروز منگل صبح سویرے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 3بچے جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے۔ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا،پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جاں بحق بچوں میں 6سالہ حمزہ فیاض، 5 سالہ ثانیہ اور 1سالہ عمیمہ شامل ہیں۔ زخمیوں میں والد فیاض، والدہ سعیدہ مائی اور 7سالہ بچی سلمی شامل ہیں، عمارت 2منزلہ تھی، متاثرہ فیملی گراﺅنڈ منزل پر رہائش پذیر تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38