گلگت بلتستان کی وادی نلتر کو سردیوں میں اسکی کے حوالے سے مشہور مقام شمار کیا جاتا ہے جہاں بیرون ملک سے ٹیمیں بھی آتی ہیں تاہم پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھیلے گئے آئس ہاکی میچ کی میزبانی کا اعزاز بھی نلتر کو حاصل ہوگیا۔پاکستان کی تاریخ کا سب سے پہلا آئس ہاکی میچ آج نلتر میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان ائیر فورس اور جی بی سکاؤٹس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔دونوں جانب سے کھلاڑیوں نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت میں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ پر کیا گیا، جس میں پاکستان ائیر فورس کے کھلاڑی شاہ سیار نے فیصلہ کن پنالٹی لگا کر پاک فضائیہ کو فتح سے ہمکنار کیا۔
گلگت بلتستان کے علاقے میں دو چھڑیوں اور گیند کی مدد سے کھیلے جانے والے تاریخی کھیل گٹل کو آئس ہاکی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے,نلتر میں منعقدہ آئس ہاکی میچ کے بعد پاکستان میں جاری سرمائی کھیلوں میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگیا ہے۔