بندرگاہوں سے کرپشن جیسی لعنت کیخلاف وفاقی حکومت کا بڑا اقدام...وفاقی وزیر بحری امور نے براہِ راست رابطے کیلئے لائین قائم کردی
عوام کو وٹس اپ اور ای میل فراہم کردیں.عوام کسی بھی سطح پر کرپشن کیخلاف براہ راست وفاقی وزیر سے رابطہ کرسکیں گے.کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے عوام اس نمبر پر بمعہ ثبوت رابطہ کریں ،0300-0822234..
ای میل کے ذریعے شکایات بھیجنے والے افراد درج ذیل ایڈریس استعمال کریں AntiCorruptionMOMA@Gmail.com
علی زیدی نے اپنے پیگام میں کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک نے بے پناہ قدرتی و بحری وسائل سے مالامال کیا ہے، ایسے وسائل رکھنے والے ملک کو قرض کی بھیک مانگنے کی بجائے دنیا کو قرض کی پیشکش کرنی چاہئیے، علی زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کے حوالے سے واضح ایجنڈا رکھتے ہیں، بندرگاہوں کو کرپشن سے مکمل طور پر پاک کرنا اولین مقصد ہے، علی زیدی نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں عوام براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔ذاتی طور پر عوام کی شکایات پر کارروائی کروں گا۔