انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا, یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ
جمعہ کو انٹر بینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گذشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.47روپے سے گھٹ کر110.42روپے اور قیمت فروخت110.57روپے سے گھٹ کر110.52روپے پر آگئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 110.60روپے سے کم ہو کر110.50روپے اور قیمت فروخت110.90روپے سے کم ہو کر110.80روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں بھی50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 130.25روپے سے بڑھ کر130.75روپے اور قیمت فروخت132.25روپے سے بڑھ کر132.75روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 146.50روپے سے بڑھ کر147.50روپے اور قیمت فروخت148.50روپے سے بڑھ کر149.50روپے پر جا پہنچی ۔