نیو سٹیڈیم لودھراں میں انٹر کالجیٹ سپورٹس گالا کاافتتاح
لودھراں(نامہ نگار)چیئرمین اولمپیا ایسوسی ایشن مرزا سلیم اختر نے کہا ہے کہ کھیل کے میدانوں کا آباد ہو نا صحت مند پاکستان کی علامت ہے ۔ا نہوںنے یہ بات نیو اسٹیڈیم میں انٹر کالجز سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جبکہ صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب نے کی۔ اس موقع پر ڈی ایس او محمد حفیظ ، پرنسپل پنجاب کالج محمد عدنان، بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبر حاجی خلیل احمد، نعمان مسعود، پروفیسر ز ، طلباءکھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجو د تھی۔ نعمان مسعود نے پروگرام کی خوبصورت کمپیئرنگ کی۔