چیئرمین پی سی بی نے اظہر علی کو منا لیا ، اظہر علی فاسٹ باولر محمد عامر کے معاملے پر استعفیٰ نہیں دینگے
لاہور میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کپتان اظہر علی سے ملاقات کی . اس دوران شہریار خان نے اظہر علی کو کپتانی سے استعفیٰ نہ دینے پر راضی کیا . ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ ہر گز منظور نہیں کیا جائیگا . اظہر علی کو ان کی صلاحیتوں کی وجہ سے کپتانی دی اور وہ بہترین کپتان ہے. واضح رہے کہ اظہر علی سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کو محمد عامر کی شرکت پر شدید تحفظات تھے جس پر اظہر علی نے استعفے کی پیشکش کی تھی .