اسلام محبت‘ امن بھائی چارے کادرس دیتا ہے: سید ارشد سعید کاظمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) شیخ الحدیث جامعہ انوارالعلوم صاحبزادہ سید ارشد سعید کاظمی نے کہا آپﷺ پوری انسانیت کےلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے اور آپﷺ کی آمد سے کفر کے اندھیرے چھٹ گئے اور اسلام کا سورج طلوع ہوا۔ اسلام محبت‘ امن بھائی چارے کاسبق دیتا ہے مگر چندشرپسند عناصر اسے بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن ہم ان کی مکروہ ارادے کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار جامع مسجد محمدیہ سیفیہ ایم ڈی اے روڈ میں محفل میلادالنبیﷺ کے موقع پر کیا۔
ارشد سعید کاظمی