وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہاہے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت ہونےوالےکمیٹی اجلاس میں ملک میں توانائی بحران پرفوری قابوپانےاورجاری منصوبوں پرہونےوالی پیشرفت کا جائزہ لیا جائےگا۔ اجلاس میں کول اورایل این جی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ وزیر اعظم کاکہناہےکہ انتہا پسندی اورتوانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ان مسائل پرقابو پانےکےلیےدن رات کام کرنا ہوگا،منصوبےبروقت مکمل کرنا ہوں گے تاکہ عوام کی مشکلات کو دورکیا جا سکے،