وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں معیشت کی صورتحال کا جائزہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سربراہی میں اجلاس میں معیشت کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر‘ سیکرٹری خزانہ اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی صورتحال اور بجٹ میں مقررہ اہداف کے حصول کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اب تک کی پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا۔