پیپر بورڈ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نافذ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپر بورڈ کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی نافذ کر دی گئی۔ پیپر بورڈ پر 27 دسمبر سے آئندہ 5 سال کیلئے ڈیوٹی رہے گی چین سے پیپر بورڈ کی درآمد پر 18.01 فیصد، تائیوان سے درآمد پر 10.51 فیصد انڈونیشیاءسے درآمد پر 11.10 فیصد رہی۔ جنوبی کوریا سے پیپر بورڈ کی درآمد پر 22.44 فیصد ڈیوٹی دینا ہوگی۔