کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا: ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، حکمران غریبوں کے نہیں بلکہ مافیاز کے نمائندہ ہیں، غریب جب تک طبقاتی بنیادوں پر متحد ہو کر اپنے نمائندوں کو ایوانوں میں نہیں بھیجیں گے تب تک مہنگائی سے چھٹکارا ممکن نہیں ہے، تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شدید مہنگائی سے متاثر ہو رہے ہیں، غریب گھرانوں کے چولہے سرد ہوتے جا رہے ہیں لیکن سابق اتحادی حکومت کی طرح نگران حکومت کو بھی اس عوامی اضطرابی کیفیت کا کوئی احساس نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن