قصور: کوٹ پیراں قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے‘ منشیات فروشی عام

قصور ( نمائندہ نوائے وقت) کوٹ پیراں قبرستان میں جرائم پیشہ افراد کے ڈیرے منشیات فروشی عروج پر نشئی قبرستان میں منشیات فروشوں سے نشہ حاصل کرنے لگے منشیات فروش بھی قبرستان کا سہارا لیتے ہیں سارا دن کوٹ پکا قلعہ قبرستان اور کوٹ پیراں قبرستان میں منشیات فروخت ہوتی ہے دوسرے علاقوں سے سینکڑوں نشئی اس قبرستان میں نشہ حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں اس کو محفوظ مقام سمجھتے ہیں کوٹ پکا قلعہ قبرستان کے ارد گرد رہنے والے بھی اس دھندا میں ملوث پائے گئے ہیں۔ چوکی سبزی منڈی پولیس جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے گزشتہ روز کوٹ پیراں نزد نازگاہ وحید الیکٹرک سٹور سے چور 10 لاکھ مالیت کی تار بھی لے گئے اہل علاقہ نے ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن