تاجر کے اہل خانہ پر تشدد‘ ہائی کورٹ کے حکم پر مقدمہ درج
ساہوکا (نامہ نگار) کچی پکی کے مشہور تاجر حاجی محمد اسلم بھٹہ کے اہل خانہ پر بد ترین تشدد کرتے ھوئے ابوبکربلوچ کے ہمراہ خضر رانجھا اور انکے ساتھی پولیس تھانہ جھال سیال کے ملازمان سمیت گھر میں داخل ھو گئے تھے دوران تشدد مجیداں بی بی کا بازو فریکچر ھو گیا تھا متعلقہ تھانہ جھال سیال میں مدعیہ نے درخواست گزاری لیکن مقدمہ درج نہ کیا گیا مدعیہ نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ کی رٹ دائر کی عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا لیکن پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کو بچانے کی خاطر مقدمہ درج نہ کیا بعد ازاں سائلہ نے عدالت عالیہ ملتان بینچ سے رجوع کیا جسٹس کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیاسائلہ کا کہنا ھے مجھے ایک سال کے بعد ہائی کورٹ ملتان سے انصاف ملا۔