کراچی: تھانہ شاہراہ فیصل پولیس نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی ہے۔
ضلع ایسٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے آلٹو کار سے 8 کلو سے زاٸد فاٸن کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں پولیس کانسٹیبل مختیار احمد، پولیس کانسٹیبل حق نواز اور سلیم شامل ہیں۔
شاہراہ فیصل پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار تھانہ گلستان جوہر میں تعینات تھے. پولیس اہلکار مختیار احمد اور حق نواز کے خلاف محکمانہ کارواٸی بھی کی گٸی ہے۔ دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے سسپینڈ کردیا گیا ہے.پولیس کے مطابق اہلکاروں کو شوکاز جاری کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان پولیس کو دھوکہ دینے اور منشیات کی محفوظ ترسیل کیلئے پولیس یونیفارم کا بھی استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال کار DLK-155 اور موٹر ساٸیکل بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔
پولیس نے ملزمان سے چار موبائل فونز بھی ضبط کر لئے تاکہ رابطہ کرنے والے منشیات فروشوں کی معلومات حاصل کی جا سکے.گرفتار ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں چرس پہنچانا تھی۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024