اختیارات کا ناجائز استعمال‘ ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی خرم اسرار معطل
وہاڑی ( ڈسٹرکٹ رپورٹر+کرائم رپورٹر‘نامہ نگار )نوائے وقت کی خبر پر ایکشن ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ نیازی نے ایکشن لیتے ہوے ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی خرم اسرار کو ناقص کارکردگی اور اختیار کا ناجائز استعمال کرنے پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا جبکہ سب انسپکٹر فرخ سجاد کو ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی تعینات کر دیا۔