لاہور(سپورٹس رپورٹر) آل پنجاب ڈیفنس ڈے سائیکل ریس 6 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ اس بات کا اعلان پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا گیا۔ پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر معظم خان کلیئر کا کہنا تھا کہ 25 کلو میٹر پر محیط ڈیفنس ڈے ریس 6 ستمبر بروز اتوار کو ایجوکیٹر سکول سے صبح سات بجے شروع ہوگی جو کہ اﷲ ہو چوک سے ہوتی ہوئی شوکت خانم ہسپتال سے واپسی پر اپنے آغاز کے مقام پر اختتام پذیر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ریس کو پاک بائی سائیکل سپانسر کر رہا ہے ,ریس میں شرکت کے لیے تمام ڈویژنز کو اپنے سائیکلسٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیگر شہروں سے آنے والے سائیکلسٹ کو رہائش بھی دے جائے گی جبکہ ریس کےاختتام پر نقد انعام کے ساتھ ٹرافیز بھی تقسیم کی جائیں گی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024