غیر ملکی صحافیوں نے جمعرات کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی )کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر ملکی صحافیوں کے ایک گروپ نے ایل او سی کا دورہ کیا۔ اس دوران صحافیوں کو بھارت کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بریفنگ دی گئی۔میڈیا نمائندوں کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے آزادانہ طریقے سے مقامی شہریوں سے بات چیت بھی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے برعکس بھارت مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے ذریعے اپنی بربریت کو چھپا رہا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38