میکسیکو کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے پیٹرول بم حملے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 27 ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حملہ میکسیکو کے جنوبی شہر کوٹ زیک کولوکوس میں کیا گیا، حملہ آور ایک سے زائد تھے، جنہوں نے بار میں داخل ہوکر آگ لگادی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے بار میں پھیل گئی، حملہ آوروں نے کلب میں آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی۔ ہلاک ہونے والوں میں 8خواتین بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے سے زخمی بھی ہوئے۔ بار میں آگ ممکنہ طور پر پیٹرول بم سے لگائی گئی۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کلب میں آتشزدگی کے پیچھے گینگ وار ہوسکتی ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات بھی جا رہی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024