سائنس و ٹیکنالوجی کےوزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت عشروں پرانے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور مسئلے کے حل تک تمام ممکن اقدامات کرے گا۔
فواد چودھری نے قوم سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے کل اپنے گھروں سے نکلیں تاکہ دنیا کو ایک مضبوط پیغام دیا جائے ۔