امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک یومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں مستقل طور پر اپنی فوج رکھنے کا خواہاں نہیں ہے۔
واشنگٹن میں امریکی LEGION کے ایک سو ایک ویں قومی کنونشن میں COMRADES سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں جانتا کہ افغانستان میں امن و مفاہمت کی کوششوں کا کیا نتیجہ برآمد ہو گا۔
ادھر طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے، جو دوحہ میں مذاکرات کا حصہ ہیں، کہا کہ گروپ امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔