گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں جو تبدیلی کا سفر شروع ہوا ہے اس کا اندازہ بلوچستان میں بھی ہو رہا ہے ،ہماری مثبت پالیسیاں صوبے کے تحفظات کا ازالہ کریں گی، ماضی میں ہمیشہ بلو چستان کو نظرانداز کیا گیا اور زیادتیاں کرنے کے بعد ہمیشہ بلو چستان کے لوگوں سے معافیاں مانگی جاتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچنے تو ان کااستقبال صوبائی صدر پی ٹی آئی سردار یار محمد رند، میر نعمت زہری اور ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل سمیت دیگر رہنماوں نے کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ سردار یار محمد رند کی خصوصی دعوت پر کوئٹہ آئے ہیں تاکہ دونوں صوبوں میں ہونے والی تبدیلی کا جائزہ لیا جائے ۔انہوں نے کہا یہاں آکر احساس ہوا کہ بلوچستان میں بھی تبدیلی کا سفر شرو ع ہو چکا ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ ماضی میں ہمیشہ بلو چستان کو نظرانداز کیا گیا اور زیادتیاں کرنے کے بعد ہمیشہ بلو چستان کے لوگوں سے معافیاں مانگی جاتی رہیں اور پھر بھی معاملا ت جوں کے توں رہے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 5 سال میں بلوچستان سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے، اور یہاں بھی ہماری پالیسی کا مثبت آغاز ہو۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024