ساہیوال: بجلی کے بل پر جھگڑا، بڑے بھائی پر تیزاب پھینک دیا، ہسپتال منتقل

Aug 29, 2018

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) بجلی کے بل پر جھگڑے کے بعد چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی پر تیزاب پھینک دیا‘ نوجوان بری طرح جھلس گیا۔ کامران کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھٹو نگر گلی نمبر 8 کے عامر اور کامران گھرمیں اکٹھے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز بڑے بھائی کامران نے چھوٹے بھائی عامر کو بجلی بل جمع کروانے کے لئے دیا عامر نے جمع نہ کرایا۔ جس پرکامران نے عامر سے جھگڑا کیا عامر نے کامران پر تیزاب والی بوتل سے اس پر تیزاب انڈیل دیا جو اس کی کمر کے اوپر والے حصے اورکندھے پر پڑا جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں