گوجرانوالہ: کمسن بچہ جھولے والی کشتی کی سیڑھیوں میں پھنس گیا، اہلکاروں نے کشتی کاٹ کر باہر نکالا، ہسپتال منتقل

Aug 29, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جناح پارک میں کمسن بچہ پائرٹ بوٹ (جھولے والی کشتی) کی سیڑھیوں میں پھنس گیا، ریسکیو اہلکاروں نے کشتی کو کاٹ کر بچے کو باہر نکالنے کے بعد طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، کنگنی والہ کے سلیم کا پانچ سالہ بیٹا عبدالرحمن جناح پارک میں کھیلنے کشتی میں سوار ہوتے ٹانگ سیڑھیوں میں پھنس گئی اسی دوران دوسرے بچے سوار ہو گئے، کمسن بچہ پیٹ تک پھنس گیا ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، کشتی کے حصے کو کاٹ کر بچے کو باہر نکالا جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا بچے کے چچا سلیم کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پارک میں کوئی سکیورٹی گارڈ نہیں ہے۔

مزیدخبریں