موٹر سائیکل سوار ڈاکو رائس شاپ سے تین لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ گنجمنڈی کو طیب ایوب نے بتایا کہ رتہ امرال روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکو میری رائس شاپ میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر مجھ سے تین لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مورگاہ کو محمود خاور نے بتایا کہ میرے گھر سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات چوری ہوگئی تھانہ پیر ودھائی کو علی حسن نے بتایا کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھے روک کر گن پوائنٹ پر مجھ سے موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل فون چھین لئے تھانہ نصیر آباد کو محسن نقوی نے بتایا کہ میرے گھرکے تالے توڑ کر40 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ ائرپورٹ کو سلیمان نے بتایا کہ میری ہمشیرہ بیکری سے خریداری کرکے نکلی تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو اس سے پرس چھین کر فرار ہوگئے پرس میں64 ہزار روپے کی نقدی ، 1500 ڈالر اور قیمتی کاغذات تھے تھانہ نصیر آباد کو حاضر خان نے بتایا کہ میرے گھر سے نقدی ، انعامی بانڈ ، طلائی زیورات ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ سول لائن کو فیصل نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو احسان الحق نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو شجاع نے بتایا کہ میری کار چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو وسیم نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کورال کو مزمل علی نے بتایا کہ غوری ٹائون4 میں میرے گھر سے نقدی ، طلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور الیکٹرانکس کا سامان چوری ہوگئے تھانہ کوہسار کو افتخار احمد نے بتایا کہ بلیو ایریا میں میری کرولاLRD . 1884 چوری ہوگئی تھانہ مارگلہ کو برہان اسلام نے بتایا کہ سیکٹر ایف ایٹ ون میں گلی سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا۔