برطانوی قونصلیٹ کے 2 اعلیٰ افسروں کی سنٹرل جیل ساہیوال میں سزائے موت کے قیدی سے ملاقات

Aug 29, 2018

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) برطانوی قونصلیٹ ہائی کمشن اسلام آباد کے دو اعلیٰ آفیسروں اویس حمید اور عباس کرسٹن نے گزشتہ روز سینٹرل جیل میں ایک بر طانوی شہری محمد اقبال رانا سزائے موت کے قیدی سے ملاقات کی۔ ایک گھنٹہ تک ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشن کے دونوں آفیسر واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ محمد اقبال رانا کو 3اگست 2015ء کے قتل کے مقدمہ میں عدالت نے موت کی سزا کا حکم دیا تھا، برطانوی حکومت کی ہدایت پر دونوں افسروں نے سینٹرل جیل میں ملاقات کی اور جیل میں سہولتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں