مصر کی عدالت نے الجزیرہ کے تین صحافیوں کو جھوٹی خبریں پھلانے کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنادی
مصری دارالحکومت قاہرہ میں سماعت کے دوران عدالت نے تینوں صحافیوں کو سزا سنائی مصری نژاد کینیڈین صحافی محمد فہمی اور مصر کے باہر محمد فیصلے کے وقت عدالت میں موجود تھے۔ تیسرے صحافی پیٹر گریسٹا کو پہلے کی ملک بدر کیا جاچکا ہے، عدالت نے گریسٹا اور فہمی کو تین تین سال جبکہ محمد کو چھ ماہ کے اضافے کے ساتھ تین سال چھ ماہ کی سزا سنائی ہے ۔ پیٹر گریسٹا نے عدالتی فیصلے کو زیادتی اور آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے، یاد رہے کہ تینوں صحافیوں پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کی مدد کرنے اور جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام ہے-