وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت کی۔ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ کو پچاس سال بیت چکے ہیں، پاکستان بھرپور دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر ہم پر جنگ مسلط کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مودی سرکار اپنی مقبولیت میں کمی کا غصہ پاکستان پر نکال رہی ہے، مودی اپنی گرتی ہوئی مقبولیت پر پردہ ڈالنے کیلئے ایسی کارروائیاں کررہا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے، ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024