پاک بھارت تناو پر پاکستانی تشویش جائز ہے, کچھ سیاسی و کاروباری افراد نہیں چاہتے کہ پاکستان کے حالات بدلیں: سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر
کراچی کے مقامی ہوٹل میں خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ جرنیلوں کےلیے جنگ اورسفارتکاروں کےلیےسفارت کاری اہم ہوتی ہے، سابق امریکی سفیر نے کہا کہ سفیر تھا تو وقت سیکیورٹی کے معاملات میں گزرتا تھا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کےبارےمیں پُرامید ہوں-
ایک سوال کے جواب کیمرون منٹر کا کہنا تھا پاک افغان تعلقات میں اتارچڑھاؤ کی کئی وجوہات ہیں ،پاک افغان سیکیورٹی معاملات میں بہتری کےلیے دیرپا منصوبہ بندی درکار ہے-
تقريب میں امریکا میں پاکستان کےسابق سفیر محمد زبیر،سابق گورنراسٹیٹ بینک عشرت حسین اور پاکستان کی مشہور کمپنیز کے عہدیدار، سفارتکار،سیاسی وسماجی رہنما بھی شریک تھے-