لاہور روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے فیصلوں میں جان بوجھ کر دیر کی گئی ۔الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نون کے ساتھ مل کر میچ فکس کیا جس کا نتیجہ گزشتہ تین حلقوں سے واضح ہے ۔ اگر فیصلے وقت پردیے جاتے تو آج جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا۔
کپتان نے وزیر اعظم نواز شریف کو لاہور سے الیکشن لڑنے کی دعوت بھی دی۔بولے نواز شریف میدان میں آکر مقابلہ کریں،معلوم ہوجائے گا عام انتخابات میں عوام کس کیلئے باہر نکلی تھی-
عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں میٹنگ میں اگلہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا کہ اسی الیکشن کمیشن کے ما تحت الیکشن لڑنا ہے یا نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے واضح کر دیا ہے نون لیگ کے ساتھ مک مکا کیا گیا تھا جس پر انھوں نے معافی بھی مانگ لی ہے۔