رینجرز کی جانب سے عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی, رپورٹ میں تندرست قرار دےدیا گیا
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں رینجرز کے لا آفیسر نے رپورٹ جمع کرائی۔ رینجرز کے لا آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے۔ ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق وہ بالکل
تندرست ہیں۔ لا آفیسر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام ادویات بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق فراہم کر دی گئی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کیلئے میڈیکل اسٹاف کی دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔