زرداری سب کچھ جانتے ہیں اس لئے بھاگ کر جان بچائی: ممتاز بھٹو
کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما ممتاز بھٹو نے کہا شیری رحمان اور خورشید شاہ جب زرداری کو بچانے کی جنگ لڑیں گے تو یہ قابل دید ہوگی جبکہ پیپلوں نے پانچ بھٹوؤں کو مرواکر صرف زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگاتے رہے اور گڑھی خدا بخش آکر فوٹو سیشن کراتے رہے ہیں لیکن آج تک انہوں نے کوئی مقدمہ بھی درج نہیں کیا مگر زرداری ان سب کو جانتے ہیں اسلئے بدستور بھاگ کر جان بچالی ہے، رشوت خوری اور بدکرداری کے خلاف مہم کا پوری قوم نے خیرمقدم کیا ہے، ایسی کارروائیوں کو نہ صرف بدنام زمانہ مجرموں کیخلاف ہمیشہ کیلئے جاری رہنا چاہئے بلکہ اس کو نچلی سطح تک بڑھا کر حرام خوری، جھوٹ اور دھوکے بازی کے پھیلے ہوئے رجحان کو ہمیشہ کیلئے جڑسے اکھاڑ دینا چاہئے۔