پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور آرمی کے ہیلی کاپٹروں کا فلائی پاسٹ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹروں نے جمعہ کے روز جڑواں شہروں میں فلائی پاسٹ کیا۔ یہ فلائی پاسٹ 6 ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب کی ریہرسل تھی۔ واضح رہے کہ اس بار 6 ستمبر کو جنگ ستمبر کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ تینوں مسلح افواج اس بار مشترکہ طور پر یوم دفاع کی تقریبات منا رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدار اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو یوم دفاع کی تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے۔ مسلح افواج کے مختلف شعبوں کی ریہرسل جاری رہے گی۔