گیلانی، امین فہیم کیخلاف مقدمات چالان کی نقول فاروق نائیک کے حوالے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا امکان
اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے بارہ مقدمات کے چالان کی نقول ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو فراہم کردی گئی ہیں۔ دونوں رہنمائوں کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے۔ مخدوم امین فہیم گزشتہ کچھ عرصے سے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہیں۔