نریندر مودی انتقامی سیاست کررہے ہیں: راہول گاندھی
سرینگر (این این آئی) بھارتی سیاسی پارٹی کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے گجرات میں جاری حالیہ پر تشدد واقعات پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم انتقامی سیاست کررہے ہیں جس سے ملک کا نقصان ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پانپور میں کسانوں کی ریلی سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کی انتقامی سیاست کے اثرات ملکی سیاست پر مرتب ہو رہے ہیں۔