آئی ایس آئی افغانستان میں داعش کی بھرتی کیلئے فنڈز نہیں دے رہی : امریکہ
واشنگٹن (آئی اےن پی )امرےکی سےنٹ کام کے ترجمان ائےرفورس کے کرنل پےٹرک رائےڈر نے ان رپورٹس کی تردےد کی ہے کہ آئی اےس آئی افغانستان مےں داعش کو اےجنٹوں کی بھرتی کےلئے فنڈز فراہم کررہی ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق پےنٹاگون مےں معمول کی پرےس برےفنگ کے دوران اےک امرےکی صحافی کے اس سوال پر کہ آئی اےس آئی نے افغانستان مےں اےجنٹوں اور پےروکاروں کی بھرتی کےلئے داعش کو فنڈز فراہم کئے ہےں۔سےنٹ کام کے ترجمان کرنل پےٹرک رائےڈر نے ان رپورٹس کی تردےد کرتے ہوئے انھےں بے بنےاد قرار دےا۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے آرمی چےف جنرل راحےل شرےف کے ساتھ ملاقات مےں سےنٹ کام کے چےف جنرل لائےڈآسٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ مےں پاکستان کی کوششوں اور قربانےوں کو سراہا۔ افغانستان کے حوالے سے ترجمان سےنٹ کام نے کہاکہ سےنٹ کام نے جنوبی افغانستان مےں طالبان کے خلاف کاروائےوں مےں اضافہ کردےا ہے ۔