علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سسٹم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں: پروفیسر ناصر محمود
لاہور (سٹاف رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ایلیمینٹری ایجوکیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سسٹم میں بہتری لانے کے لئے بہت سی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ عنقریب تمام پروگرامز کی کتب آن لائن میسر ہوں گی جبکہ ایک ٹیلی کام کمپنی کے تعاون سے طلبہ کو داخلے، امتحانات، اسائنمنٹس، ورکشاپس اور نتائج کے حوالے سے معلومات میسج سروس کے ذریعے مہیا کی جائیں گی۔