حکومت نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک شروع کرینگے: راجہ ناصر عباس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو جیل بھرو تحریک چلائیں گے، ہم پرامن لوگ ہیں۔ بزرگ قائد ساجد نقوی کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنا افسوسناک ہے ہم جلوس اور عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے۔