حج محض سیرو تفریح نہیں قلبی طہارت کیلئے ہونا چاہئے: اشرف اصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹرمحمدا شرف آصف جلالی نے کہ آج کی جسمانی تیاری کے ساتھ شعوری تیاری بھی ضروری ہے۔ حج کا سفر سیر و تفریح نہیں بلکہ قلبی طہارت کیلئے ہونا چاہئے۔ حاجی کو ہر قدم پر یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ کس کے حکم پر اور کس کی طرف سفر کر رہا ہے۔ یہ ریا کاری کے لئے نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کیلئے ہوتا ہے۔ حج تعمیر سیرت اور اصلاح احوال کیلئے جامع کورس ہے۔