کرپٹ افراد کی گرفتاری پر کھلی جنگ کی دھمکیاں ملک دشمن ہے ، سنی اتحاد کونسل
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کا احتساب چاروں صوبوں میں ہونا چاہئے، کرپٹ افراد کی گرفتاریوں پر کھلی جنگ کی دھمکیاں ملک دشمنی ہے۔ بد عنوانوں کیلئے جیل کے سوا کو ئی دوسری جگہ نہیں ہو نی چاہیئے۔ جنہیں جیل میں ہوناچاہیئے وہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہیں۔ بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ قوم کرپشن اور دہشتگردی کے خلاف جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی ثابت ہو گئی ہے۔ ضمنی الیکشن سے پہلے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کی جائے۔