عراقی شہر رمادی میں دو بم دھماکے‘ 60 فوجی رضا کار ہلاک
بغداد (نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی) عراق کے شہر رمادی میں دو بم دھماکوں میں 60فوجی اور رضا کار ہلاک ہو گئے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے بغداد کے قلعہ نما علاقے جے گرین زون کہا جاتا ہے عوام کےلئے کھولنے کا حکم دیدیا۔ گرین زون 10 کلومیٹر پر مشتمل وہ علاقہ ہے جس میں حکومتی عمارتیں بنی ہوئی ہیں۔ 2003ءمیں امریکی قبضے کے بعد سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر وہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ بغداد میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور ناقص سہولیات کے خلاف کئی ہفتے تک عوامی احتجاج جاری رہا۔ کئی سالوں تک اس علاقے کو بموں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔