کرپشن کے خاتمے کیلئے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا نا گزیر ہے :عاکف سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر تنظیم اسلامئی حافظ عاکف سعید نے کہا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کے لیے بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا ناگزیر ہے، آصف زرداری کے دست راست عاصم حسین کی گرفتاری پر اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا جنگ کی دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے قرآن اکیڈمی لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران کیا۔ انہوںنے کہاکہ قوم حیرت میں ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات اور مجرموں کی گرفتاری سے سیاست دانوں کو ملک میں جمہوریت کے کمزور ہونے کا خدشہ کیوں لاحق ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں کو کرپشن اور جرائم کے حوالے سے آپریشن بلااستثناء تمام جماعتوں کے خلاف ایک جیسا کرنا چاہیے اور کسی قسم کی جانب داری کا اظہار نہیں ہونا چاہیے ۔