نیویارک سٹاک ایکسچینج میں پہلی مرتبہ ایک دن پاکستان کے نام، ملیحہ لودھی نے گھنٹی بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا
نیویارک (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نیویارک میں امریکی سٹاک ایکسچینج سنٹر بک نے ایک دن پاکستان کے نام کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے گھنٹی بجا کرٹریڈنگ کا آغاز کیا۔ بلڈنگ پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے حوالے سے ٹائم سکوائر میں ہونے والی تقریب میں کاروباری حضرات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔