متحدہ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کی تلاش جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ وحدت کالونی کے علاقہ میں ایم کیو ایم کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کو دھمکیاں دینے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس نے چند روز قبل دھمکیاں دینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا 2013ء کے الیکشن میں پی پی 151سے ایم کیو ایم کے امیدوار صوبائی اسمبلی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میںکہا ہے کہ 2سال قبل الیکشن کے دوران بھی نامعلوم ملزمان نے موبائل پر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں تھی اور اب بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔