4 ماہ میں ایڈمن افسروں کو 12 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں: امین وینس
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ایڈمن افسروں کو 12ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے صرف 27درخواستیں زیر التوا ہیں جن پر انکوائری کی جا رہی ہے ایڈمن افسروں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ عام آدمی کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیںبیٹس کے افسروں میں انڈرائیڈ فون اوجدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کو ترجہی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے اور ایڈمن افسروں کو جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بیٹ افسروں اور کانسٹیبلز کو تربیت دینے کیلئے ماسٹر ٹرینرز کے طور پر کام کرنا ہو گا۔