مکرمی! ہمارے تمام سیاست دانوں کی خاموشی یا بے حسی کیا تصور کیا جائے۔ بھارت نے اپنے ملک کی عوام کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا کر پاکستان میں پانی چھوڑ کر پاکستان کی عوام اور ملک کی اقتصادی ترقی کو جو کہ پہلے متزلزل تھی پانی چھوڑ کر پاکستان کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا۔ پاکستان کے غریب عوام کو بے آسرا کر دیا گیا۔ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کے دعوﺅں کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے صرف 2 ہزار افراد لقمہ¿ سیلاب بنے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے جبکہ پورے پاکستان سے بچھڑنے والوں لوگوں کی تعداد ہمارے اندازے کے مطابق 2 لاکھ سے کم نہ ہے۔ ملک میں جانیں بچانے والے کنسلٹنٹ ناپید ہو چکے ہیں۔(میاں غلام اللہ خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ جنرل سیکرٹری، انجینئر سید محمد الیاس چیئرمین 0332-4580767, 0300-8859537
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38